اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے آئی ایم ایف کی طرف سے قرض کی نئی قسط کے لیے عائد کی جانے والی شرائط پوری کر دی ہیں جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے چھٹے جائزے کے تحت مذاکرات کے بعد پاکستان کو 1 ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی ہے۔اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوگیا ہے،
رقم جاری کرنے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کر ے گا۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کی بحالی پیشگی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔ آئی ایم ایف کے مطابق حکومتی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا جبکہ ٹیکس بیس مزید بڑھانے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور روپے کی قدر میں کمی آئی ہے، رواں سال جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے جون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کرلیے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے فیٹف پلان پر عمل درآمد، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں