اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ وہ امریکہ واپس جانے کے لئے نہیں آئے، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز گل نے کہا کہ کچھ سیاسی مسخرے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے آئے دن ان کے امریکہ واپس جانے کی جھوٹی پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں، ایسے مسخروں پر واضح کر دوں کہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا۔شہبازگل نے کہا ہے کہ جتنا پیسہ آپ شریفوں کی
کرپشن میں مددکر کے کماتے تھے،اس سے زیادہ پیسوں کی نوکری عمران خان پرقربان کی ہے،جب تک ہمت ہے مسخروں اور ان کے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔شہباز گل نے کہا کہ کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گے، مجھے پتہ ہے مسخروں اور ان کے لیڈروں کومیری بہت تکلیف ہے،زندگی موت عزت اللہ کے ہاتھ ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوص نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں لکھا کہ
انشاللہ جب تک ہمت ہے مسخروں اور انکے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑوں گا، کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن، انشاللہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، برا وقت آیا تو خان کے لیے جیل بھی جاؤں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں