سابق وزیر کا اچانک انتقال، فضا سوگوار ہو گئی

خیرپور(پی این آئی)سابق وزیر کا اچانک انتقال، فضا سوگوار ہو گئی۔۔۔ سندھ کے شہر خیرپور میں سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق انتقال کے وقت سید پرویز علی شاہ جیلانی کی عمر 73 برس تھی۔

سید پرویز علی شاہ جیلانی مرحوم کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مرحوم کی تدفین جیلانی محلے میں واقع آبائی قبرستان میں بعدِ نماز مغرب کی جائے گی۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پرویز علی شاہ جیلانی سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کے بھانجے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close