پنجاب کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا منصوبہ تیار، سموگ کے مسئلے کا حل تلاش کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) فاگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر منور صابر نے مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق تجرباتی طور پر شہر میں طیارے یا غباروں کے ذریعے بارش برسائی جائے گی،

ڈرائی آئس میں نمک اور پانی ڈال کر مصنوعی بادل بنانے اور انہیں برسانے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کام کررہے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش ایک مہنگا پراجیکٹ ہے اوریہ کام ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پورا سال بارش نہیں ہوتی ۔پروفیسر منور صابر نے بتایا کہ 10 کروڑ روپے کے خرچے سے لاہور کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کوسموگ جیسی آفت سے بچایا جاسکتا ہے۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close