ملک کی اہم ترین موٹروے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل۔۔خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حیدر آباد سکھر موٹروے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، وفاقی وزیر اسد عمر کا موٹروے کی تکمیل سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ حیدرآباد سےسکھر موٹروےکا منصوبہ کچھ مہینوں میں مکمل ہوگا۔ایک بیان میں اسدعمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کےنام پرووٹ لیتی ہے لیکن آج تک ایک کلومیٹرکی سڑک نہیں ‏بناسکی، مرادعلی شاہ جواب دےد یں سندھ بھی اپنی گندم اگا رہا ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں 55 روپےفی کلو آٹا کیوں مل رہا ہے؟ یہ 20، 25 روپے آٹےکےکس کے جیب ‏میں جا رہےہیں؟یہ کہتےہیں سندھ کی گندم چوہےکھاگئےہیں۔اسدعمر نے کہا کہ سندھ کی سب سےزیادہ شوگرملزکون کنٹرول کرتاہے؟ آصف زرداری کی شوگرملزہیں،سندھ کے ‏عوام سب دیکھ رہےہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد سےسکھر موٹروےکا منصوبہ کچھ مہینوں میں مکمل ہوگا، 18نومبر کو حیدرآباد ‏سکھر موٹروےکے ٹینڈر بھرنےکی آخری تاریخ ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی تھی۔فاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ جلد ہی این ایچ اے منصوبے کیلئے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دے گا۔ایکنک سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے بھی منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے حیدرآباد سکھر موٹروے پراجیکٹ منظور کرنے کے بعد سفارشات ایکنک کو بھجوائی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close