مینار پاکستان واقعہ، عائشہ اکرم نے سارا سچ اُگل دیا، ریمبو کے خلاف کتنے ثبوت دیدیئے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور(پی این آئی ) مینار پاکستان بدسلوکی واقعے کی متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکیں۔ مینار پاکستان جنسی ہراسانی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ جس میں عائشہ اکرام نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ہے۔

اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا، خان بابا واہ کینٹ کا رہائشی ہے ، ملزم ریمبو نے مجھ سے بلیک میلنگ کے ذریعے دس لاکھ روپے لیے ۔عائشہ کی جانب سے ایک ماہ قبل ریمبو کے خلاف درخواست دی تھی ۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم عائشہ اکرام کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے اور نہ ہی دس لاکھ روپے سے متعلق کوئی ثبوت دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close