ن لیگ نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کر دیا، وفد کی قیادت کون کرے گا؟

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن جائے گی،مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کے وفد کی قیادت کریں گے ۔

جمعرات کو انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد جائے گا، شہباز شریف قومی سلامتی کی کمیٹی میں اپنا موقف پیش کریں گے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیشنل سیکورٹی میں کیا تبدیلیاں ہوئیں اس پر بات ہوگی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاسوں میں ن لیگ پہلے بھی شرکت کرتی آئی ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close