عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ، ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، شیخ رشیدکا نعرہ مستانہ

لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اسٹیبلمشنٹ سے کس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں مجھے علم نہیں ہے، ریلوے موج کی وزارت تھی جب تک ٹرین نہ گرے تب تک کوئی نہیں پوچھتا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ریسکیو1122کی سروس شاندار ہے،

سپریم کورٹ میں پاناما معاملے پر کیس لڑ رہا تھا تو یہ کہا تھا کہ یہ قطری خط نہیں ریسکیو 1122 ہے، ایک اسلام آباد بڑے بڑے لوگوں کا ہے اور دوسرا وہ اسلام آباد ہے جہاں غریب لوگ پلتے ہیں، اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں، کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے ٹیم کا ہونا ضروری ہے، اگلے ہفتے آپ کو اسلام آباد دعوت دیتے ہیں، ہم آپ کو 20 گاڑیاں دیں گے، اصل دین انسانیت کی خدمت اور انسانوں کی جان بچانا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے سعد رضوی کی بات چیت فرانس کے مسئلے پر ہوئی تھی، تحریک لبیک سے معاملات 2 وزرا دیکھ رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ سے کس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں مجھے علم نہیں ہے، ریلوے موج کی وزارت تھی جب تک ٹرین نہ گرے تب تک کوئی نہیں پوچھتا ، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، چالیس سال سے وزیر ہوں اور یہ میری پندرہویں وزارت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close