اسلام آباد (پی این آئی) این سی اوسی نے 10نومبر سے غیرملکی پروازوں کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، 5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی، 6 سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ این سی اوسی نے 10اکتوبر سے نافذ سفری پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان آنے والی پروازوں کی 10 نومبر سے مکمل بحالی نافذ العمل ہوگی۔
سی کیٹگری کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ بی کیٹیگری کے مسافروں کا ٹیسٹ علامات کے بنیاد پر ہوگا، اسی طرح پاکستان میں آنے والی غیرملکی پروازوں کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کیٹیگری سی میں شامل ، روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان کیلئے سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اسی طرح 6سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 561افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 1.27 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں