بڑی تبدیلی آگئی، تحریک انصاف حکومت نے سکولوں میں پابندی عائد کر دی

بہاولنگر(پی این آئی) حکومت کی جانب سے تمام سرکاری سکولوں میں ٹاٹس پر بچوں کو بٹھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام سرکاری سکولوں میں فی الفور فرنیچر فراہم کرنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے ایسے سکولوں کی فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں جہاں پر بچے ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

دوسری طرف ڈینگی کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فل بازو والے شرٹس کی پابندی کو لازمی قرار دیں اور کوئی بچہ ہاف بازو والی شرٹ پہن کر سکول میں نہ آئے اسی طرح تمام بچِوں کی ویکسی نیشن کیلئے بھی مختلف ٹیمیں گھر گھر جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں