اب تک 4کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی، ہدف پورا کریں گے، اسد عمر

اسلام آباد(آئی این پی)این سی او اسی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف تھا، اب تک 4 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی، ہدف پورا کریں گے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ ہم پاکستان کو ویکسین لگانے کے لیے پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں،

یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 7کروڑ لوگوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے اور 4کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے،انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ سال 2021کے اختتام کا ہدف 7کروڑ افراد کو ویکسین لگاناتھا،ابھی 2ماہ باقی ہیں، انشا اللہ ہدف کو پورا اور اس سے تجاوز کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close