کالعدم تنظیم کا مارچ ،وزیر اعظم آئندہ 48گھنٹوں میں قوم سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (این این آئی) کالعدم تنظیم کے مارچ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان آئندہ 48گھنٹوں میں قوم سے خطاب کرینگے ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیر اعظم ہفتہ یا اتوار کو قوم سے خطاب کرینگے جس میں کالعدم تنظیم کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنا موقف پیش کرینگے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی تقریر ہی ساری حکومت کا بیانیہ ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close