مینارِ پاکستان واقعہ، عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو عدالت نے بڑا جھٹکا دیدیا، فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(پی این آئی)سیشن عدالت نے مینار پاکستان میں عائشہ اکرم کے ساتھ دست درازی کے معاملے میں ملزم ریمبو سمیت سات ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں خارج کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے نے عائشہ اکرم کیس میں گرفتار ملزم ریمبو سمیت سات ملزمان کی ضمانتوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی اوردو ملزمان کی۔

پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے دلائل دیتے ہوئے استدعات کی کہ ملزمان کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کر دیے گئے ہیں جبکہ عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کرے ۔واضح رہے کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم نے اپنے ہی ساتھی کویہ کہہ کر پکڑوا دیا تھا کہ ریمبو کا تیرہ افراد پر مشتمل گینگ دو سال سے بلیک میل کررہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close