اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی جگہ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ 12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی، صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز کے وزرا بطور اراکین شامل ہیں۔
وزارت غذائی تحفظ، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے، آبی وسائل کے وزرا بھی ای سی سی کے رکن بنائے گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں