نارووال(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پورا پاکستان مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے اور عمران خان خود ملک چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ گئے ہیں ۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی سے آج پاکستان میں غریب کا چولہا بجھ چکا ہے ،سفارتی سطح پر ہم بدترین تنہائی کا شکار ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی داخلہ پالیسیوں نے ملک کے اندر بھی انتشار پیدا کر دیا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے کے بجائے سیر سپاٹے کر رہی ہے ، ایسے لگتا ہے کہ پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے اور پاکستان آٹو پائلٹ بن کر چل رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں