اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں کسی شادی میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ مکمل جھوٹ ہے،جس شادی کی بات کی جا رہی ہے وہ تو وزیراعظم کے سعودی عرب جانے سے پہلے ہی ہوچکی تھی اور اس میں شامل ہونے والے لوگ وزیراعظم کے سعودی عرب جانے سے پہلے ہی واپس پاکستان آ چکے تھے۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے بھی اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا کسی پرائیویٹ تقریب سے کوئی تعلق ہے نہ وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ۔ وفد میں بھی صرف خاتون اول، ماحولیات، خارجہ پالیسی، انرجی سے متعلقہ وزرا شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں