مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبی، وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا بندوبست کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دی اکانومسٹ کی پاکستان کے دنیا کے مہنگے ترین تین ممالک میں شامل ہونے کی رپورٹ پر گہری تشویش ہے۔دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں برزایل اور ارجنٹائن کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ساڑھے تین سالوں میں چار وزرائے خزانہ بھی معیشت کی سمت درس کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے غلط معاشی فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہورہا ہے۔مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان فوری عہدے سے مستعفی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close