خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رہے گا ۔جمعہ کو تحریری حکم نامہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے،عدالت نے خورشید شاہ کی ضمانت ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔ایک صفحے پر مشتمل مختصر فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا ہے۔مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے میرٹ پر خورشید شاہ کو ضمانت دی جاتی ہے، خورشید شاہ 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

عدالتِ عظمیٰ کے مختصر فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل پر رہے گا، جبکہ رائل کورٹ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرے گی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

close