اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے صارفین یہ خبر لازمی پڑھ لیں۔۔۔ پھر نہ کہنا بتایا نہیں

سیالکوٹ (پی این آئی) ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے ، واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی۔تھانہ مراد پورپولیس کے مطابق بینک انتظامیہ نے بتایا کہ 16اکتوبرکوبینک عملے نے اے ٹی ایم میں 50 لاکھ روپے ڈالے تھے،17اکتوبر اتوار کی چھٹی کے بعد اگلے دن 18 اکتوبر کو جب چیک کیا گیا تو 28 لاکھ روپے کم تھے، درخواست کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا کہ واردات 17 اکتوبر کو دوپہر کو پیش آئی جس میں تین ملزمان نے انٹرنیٹ کی مدد سے اے ٹی ایم کو پہلے ہیک کیا اور 28 لاکھ روپے نکال لیے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دوملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے ہیں اور ان کا ایک ساتھی باہر موجود رہتا ہے ، ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے بھی کیا۔تھانہ مراد پورپولیس نے سائبرکرائم سے مدد مانگتے ہوئے رپورٹ ایف آئی اے کو ارسال کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close