ریاست مدینہ ایک طویل سفر ہے جو الفاظ سے پورا نہیں ہوگا، مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم پر تنقید کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ ایک طویل سفر ہے جو الفاظ سے پورا نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھاکہ ریاست مدینہ میں حکمران ایک ایک پیسے کیلئے جواب دہ ہیں، ریاست مدینہ ایک طویل سفر ہے جو الفاظ سے پورا نہیں ہوگا اور ساری قوم کو بیڑا اٹھانا پڑے گا۔ان کا کہنا تھاکہ تحائف منصب کو ملتے ہیں ذات کو نہیں.

ریاست مدینہ میں تحفے بیت المال میں جمع کیے جاتے تھے۔اس سے قبل معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کیا تھا۔مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو رحمت بناکر بھیجا ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس رحمت کو آگے پہنچانا امت کی ذمہ داری ہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنا پیغام اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے ان کے پیغام کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ریاست مدینہ ایک طویل سفر ہے جو الفاظ سے پورا نہیں ہوگا، مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم پر تنقید کر دی

close