اسلام آباد ( پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو مریم نواز سے متعلق زبان سنبھال کر بات کرنے کی تنبیہہ کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن نے شٰیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ ترجمانوں کو روکنا ہوگا جو اپنے بیانات سے اداورں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں، شیخ رشید مریم نواز سے متعلق زبان سنبھال کر بات کریں ۔ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی حکومت کیلئے شیخ رشید گڑھا کھود رہے ہیں ، شیخ رشید عمران خان کی حکومت گرانے میں سر فہرست کردار ادا کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں