قوم مایوس نہ ہو، ہم نے اپنی ڈیڈ لائن عبور نہیں کی، شوکت ترین نے قوم کو تسلی دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کے سربراہ شوکت ترین نےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔ امید ہے کہ بات چیت کامیاب ہوگی۔ پاکستان میں تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوگئے جو بے بنیاد ہے۔۔آئی ایم ایف کے مطالبات کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا کہ بینکر ہمیشہ ہی ڈو مور کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم نے اپنی ڈیڈ لائن عبور نہیں کی۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے عہدیدار سے ملاقات مفید رہی۔

مذاکرات کے حوالے سےشوکت ترین نے کہا کہ ایم ڈی، آئی ایم ایف سے ملاقات کافی مفید ثابت ہوئی۔ ماضی میں پاکستان کی برآمدات اچھی نہیں تھیں۔ قوم کو مذاکرات سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جب تک مہنگائی پر قابو نہیں پا لیا جاتا، برآمدات میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کا گروتھ ریٹ 3 اعشاریہ 4 فیصد رکھا۔ جی ڈی پی کی رفتار عالمی بینک کی پیشگوئی سے مختلف ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ملک کا جی ڈی پی 5 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہا ہے جو ورلڈ بینک کے اعدادوشمار سے زائد ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close