ریحام خان نے زلفی بخاری سے غیر مشروط معافی مانگ لی، مقدمے کا خرچہ بھی ادا کریں گی، فواد چوہدری نے ریحام خان کو عادی جھوٹی قرار دے دیا

لندن (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ ریحام خان نے زلفی بخاری پر جو الزامات عائد کیے انہیں لندن کی عدالت میں وہ ثابت نہ کر سکیں۔ عدالت نے انہیں زلفی بخاری سے غیر مشروط معافی مانگنے اور مقدمے کے اخراجات کی ادائیگی کا حکم دیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ‏برطانوی عدالتوں نے ریحام خان پر زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close