اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور ہے تو ایسے میں جمعرات کو طلب کیے جانے والا قومی اسمبلی کا اجلاس خاصا اہم بن گیا تھا کیونکہ اس میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کا بھی امکان تھا۔ اجلاس سے قبل حکمران اتحاد کے اجلاس کی صدارت کے لیے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر ایک پہنچے تو وہاں موجود صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
سب کا ایک ہی سوال تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر کب ہوگا؟ تاہم وزیراعظم بلند قہقہہ لگاتے ہوئے اجلاس میں چلے گئے۔حکمران اتحاد کے پارلیمانی ارکان کے اجلاس کے باہر تمام ارکان کے موبائل فون رکھے تھے جس سے معلوم ہوتا تھا کہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو کتنی اہم ہے۔۔۔۔
Prime Minister @ImranKhanPTI laughs when asked about when the new DG ISI will be appointed in the Parliament today. #ImranKhan #DGISI #BehindYouSkipper #GenBajwa #GenFaiz pic.twitter.com/c5YyjFqQAx
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) October 14, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں