وزیراعظم کس کو ڈی جی آئی ایس آئی بنانا چاہتے تھے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نےساری حقیقت بیان کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) اوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ’رات گئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں ملاقات ہوئی جس میں معاملات اچھے انداز میں طے ہوئے۔‘منگل کے روز نجی ٹی وی چینل سما پر سینیئر اینکرپرسن ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم چاہتے تھے کہ افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید مزید کچھ عرصہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رہیں۔

‘’نئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے تقرر کے لیے وزارت دفاع سے تین سے پانچ نام آئیں گے جن میں سے وزیراعظم ایک نام کی منظوری دیں گے۔‘ایک سوال پر عامر ڈوگرنے کہا کہ وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو اور عوام کے منتخب وزیراعظم ہیں، فوج کی بھی عزت ہے اور وزیراعظم کی بھی عزت ہے۔‘اس سے قبل منگل کو ہی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’وزیراعظم آفس کبھی بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے افواج پاکستان کی عزت میں کمی آئے اور نہ افواج کی جانب سے ایسا کوئی اقدام اٹھایا جائے گا۔‘انہوں نے سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں یہاں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیر کی رات وزیراعظم عمران خان اور چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بہت طویل نشست ہوئی۔

‘فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے وزیراعظم نے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔‘انہوں نے بتایا کہ ’جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کے آپس میں بہت ہی قریبی اور بہت ہی خوش گوار تعلقات ہیں۔‘’یہ پاکستان کی تاریخ کے ضمن میں بہت ہی اہم ہے کہ پاکستان کی سول اور ملٹری کے درمیان بہت ہی آئیڈیل تعلقات ہیں۔‘پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج میں انتہائی اہم اور اعلٰی سطح پر تقرر اور تبادلے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے گذشتہ بدھ کے روز جاری کردہ مختصر بیان میں بتایا گیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم کو منیر کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی مقرر کیے گئے ہیں۔’میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر ایجوٹنٹ جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔‘لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں اپریل 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔

close