تعلیمی اداروں میں سو فیصد حاضری کی اجازت دیدی گئی، سکول‘ کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا

کراچی(پی این آئی) سندھ کے اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دے دی گئی، 12 سال سے بڑے بچوں کو 31 اکتوبر تک ویکسی نیشن کرانا ہوگی۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فی کیشن کے مطابق پیر سے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری ہو گی۔

 

 

12سال سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے، 31اکتوبر تک طلبہ کی100فیصد ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تعلیمی اداروں میں سو فیصد حاضری کی اجازت دیدی گئی، سکول‘ کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close