اسلام آباد سے پیرس جانے والی قومی پرواز میں مسافر کو ہارٹ اٹیک آگیا، کس ملک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی؟

کراچی(پی این آئی) پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث طیارے کو بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ترجمان پی آئی آئی عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی چارٹر پرواز پی کے 9750 پیرس سے اسلام آباد آرہی تھی کہ طیارے میں سوار خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

 

 

جس پر کپتان نے بلغاریہ کی ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور کو میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دے کر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے بعد طیارے نے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ طیارے کی خاتون مسافر اقبال بانو دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش گئی تھیں، خاتون مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

close