بلوچستان پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھا، رات گئے تشویشناک خبر آگئی

کوئٹہ(پی این آئی )بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 3.5 اورگہرائی 35کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر شمال میں تھا۔

 

 

 

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابھی کہیں سے نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی جبکہ امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا۔خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آ یاتھا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close