گرین لائن بس کاانفراسٹرکچرمکمل ہوچکاہے جلد ہی ان بسوں کے ذریعہ عوام کو سفری سہولت میسر آئے گی

کراچی(آن لائن)ایڈمنسٹریٹر کراچی ،مشیر قانون و سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ پانچ سے چھ سوملین روپے کلک منصوبے کے تحت ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے، گرین لائن بس کاانفراسٹرکچرمکمل ہوچکاہے جلد ہی ان بسوں کے ذریعہ عوام کو سفری سہولت میسر آئے گی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کااحترام کرتے ہیں، فروری مارچ تک ہم الیکشن کروانے کے لئے تیارہیں، ان خیالات کا ظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں

آفاق خان شاہد فیملی پارک کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاونین خصوصی لیاقت آسکانی، علی احمد جان اور آصف خان بھی انکے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کاادراک رکھتے ہیں، عوام خود دیکھے گی کہ باتیں اوراعلانات کس نے کئے اور کام کس نے کیا، لوگ خود کہیں گے کہ خدمت اگرکی ہے تووہ صرف پیپلزپارٹی نے کی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع غربی میں بھی سندھ حکومت کی بھرپورنمائندگی ہے، ماضی میں کے ایم سی کی املاک میں پتہ نہیں کیاکیاہوتارہاہے لیکن اب پارکس اورسڑکیں تعمیرہونگیں، کراچی کے پارکس جلد ہی عوام کے لئے کھول دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کافائدہ صرف عمران خان کی حکومت کوہے، انہوں نے اپنے آپ کوتحفظ دیاہے اگراحتساب ہوگاتوصرف اپوزیشن

جماعتوں کاہوگا، اگریہ آرڈیننس بے روزگاروں کوروزگاردینے کاہوتا اور عوام کوگھردینے کے لئے ہوتاتواچھاہوتا، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گیس کافقدان پورے سندھ میں ہے، بجلی کی قیمت میں راتوں رات اضافہ حیرت انگیزہے، انہوں نے کہا کہ کیماڑی ہائیڈرنٹ کی تحقیقات کررہے ہیں رپورٹ منگوائی ہے جلد تحقیقات مکمل کرلیں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک خاندان کی مانند ہے، آفاق خان پیپلزپارٹی کے بہت بڑے لیڈرتھے، ہم اپنوں کویاد رکھتے ہیں،ان کی اس علاقے کے لئے بڑی خدمات ہیں، آفاق خان کابینہ کے اہم رکن تھے، اسی مناسبت سے اس پارک کو ان کے نام سے منسوب کیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اس موقع پر پارک میں پودا بھی لگایا۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close