مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی) مولانا طارق جمیل نے سکالر انجنئیر محمد علی مرزا کو وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی وجہ بتا دی ۔انکا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان میں ایک خاص بات دیکھی۔عمران خان نے جتنی دیر مجھ سے ملاقات کی اور مجھ سے بات کی، اس میں پاکستان کی بات تھی اور عوام کے مسائل پر بات کی گئی تھی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل مولانا طارق جمیل کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان حمایت میں بیان دیا اور ریاست مدینہ کے تصور کی حمایت کی ۔جس کے بعد مولانا طارق جیمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس موقع پر معروف نوجوان سکالر انجنئیر محمد علی مرزا نے یہی سوال مولانا طارق جیمل سے پوچھا کہ کیا ریاست مدینہ کے حوالے سے جو بیان آپ نے دیا وہ آپ نے خود دیا یا کسی کے کہنے پر دیا۔اس پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کہا بلکہ یہ میں نے اپنی محبت میں دیا ہے۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا میں اتنے حکمرانوں سے ملا، میں نے ماضی کے حکمرانوں سے ملاقاتیں کیں مگر میں نے عمران خان میں ایک خاص بات دیکھی۔عمران خان نے جتنی دیر مجھ سے ملاقات کی اور مجھ سے بات اس میں پاکستان کی بات تھی اور عوام کے مسائل پر بات کی۔میں نے عمران خان کو سنا تو میں نے اس کے دل میں عوام کے لیے تڑپ دیکھی ہے۔مولانا طارق جمیل نے سکالر انجنئیر محمد علی مرزا سے کہا کہ یہ خود تو اچھے ہیں ہی کاش انکو ٹیم بھی اچھی مل جائے۔

close