عائشہ اکرم کے انکشافات، دوست ریمبو کی شامت آگئی

لاہور(پی این آئی) مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار اس کے ساتھی ریمبو کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 8 افراد کو مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کی عدالت میں پیش کیا۔

 

 

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ اکرم نے بیان میں عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر ملزموں پر بلیک میلنگ کا الزام لگایا، ملزمان سے وقوعہ کی بابت موبائل، نقدی اور دیگر اشیا برآمد کرنی ہیں اس لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close