حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، صرف لوٹ مار جاری ہے ، سنجیدگی سے نہ سوچا تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں توانائی کی ممکنہ قلت کے خطرات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر،ایل این جی، مہنگائی ،بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں عالمی اور داخلی حالات مہنگائی سے پسے عوام کا زندہ رہنا ناممکن بنارہے ہیں، سنجیدگی سے نہ سوچا تو وقت ہاتھ سے

نکل جائے گا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کررہے ہیں کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے، ملک اور عوام کا سوچا جائے، ایشیامیں ایل این جی کی سپاٹ قیمتوں میں اضافے نے موجودہ بے سمت حکومت کی کوتاہ نظری بے نقاب کردی ہے، وقت نے ثابت کیا کہ نوازشریف کے ایل این جی کی خریداری کے طویل المدت معاہدے درست فیصلہ تھا ،نوازشریف نے ایل این جی کا 10ڈالر پر معاہدہ کیاتھا، آج ایل این جی کی قیمت 56ڈالر پر پہنچ چکی ہے ایشیائی ایل این جی سپاٹ قیمتوں کے 56ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر پہنچنے سے عمران نیازی حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ بے نقاب ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے طویل المدت معاہدے نہ کرنے کے

حکومتی فیصلے کی قیمت آج ملک اور عوام کو اداکرنا پڑ رہی ہے، اگر طویل المدت معاہدے برقرار رکھے جاتے تو آج قوم کو مہنگی ایل این جی اور توانائی کی قلت سے بچایاجاسکتا تھا ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور مسلم لیگ (ن)سے عداوت کی بناپر موجودہ حکومت سیمسٹر بنیادوں پر فیصلے کرتی ہے ، وزیر، مشیر اور عہدیدار بھی سمسٹر پروگرام کے مطابق چل رہے ہیں، کوئی پالیسی نہیں، صرف لوٹ مار جاری ہے ،فرنس آئل، ڈیزل اور ایل این جی میں حکومتی کرپشن پر میڈیا نے دہائیاں مچائیں، دستاویزات سامنے آئیں لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی ،حکومت صرف عوام کو لوٹ رہی ہے، یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو تباہ حال معیشت میں قوم پیٹ پر پتھرباندھ کر روئے گی توانائی کی قیمت میں بتدریج اضافہ

مہنگائی سے مرتی عوام پر ایک ناقابل برداشت بوجھ ثابت ہوگا۔

close