زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے راولپنڈی سے فوجی ٹیمیں روانہ، زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے ضروری خوراک اور شیلٹرز بھجوادیے گئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آئی این پی ) سیکیورٹی فورسز زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی میں امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئی اور زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے ضروری خوراک اور شیلٹرز بھجوادیے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اپنے ساتھ ضروری ادویات لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں، ضروری طبی سہولیات کے لئے شہری انتظامیہ کی معاونت کی جا رہی ہے،

شدید زخمی 9 افراد کو آرمی ہیلی کاپٹرز پر کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ بھی ہرنائی پہنچ چکے ہیں، وہ نقصانات اور ریسپانس کا خود جائزہ لے رہے ہیں، راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے، یہ ٹیم ریسکیو کے کاموں کی رفتار کو تیز بنائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close