پی پی پی سوگ میں ڈوب گئی، اہم رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بنوں (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کو ف ائ ر ن گ کرکے ق ت ل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کچہری میں نامعلوم افراد کی ف ا ئ ر ن گ سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اشفاق خان جاں بحق ہو گئے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے احتجاج بھی کیا اورق ا ت ل وں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کے بہیمانہ ق ت ل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک اشفاق کےق ا ت ل و ں کو فوری گرفتار کیا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اشفاق خان کا کچہری کے سامنےق ت ل پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،پی پی پی ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کےق ا ت ل و ں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اشفاق خان کے اہلے خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں ق ا ت ل و ں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،اشفاق خان کےق ا ت ل وں کا کچہری کے سامنے سے فرار ہونا حکومتی سیکورٹی اقدامات کی مکمل نفی کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close