حکومت کی مدت ایک سال مزید بڑھائی جا سکتی ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے صحافی کے سوال پر حیران کن جوا ب دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر قانون پر جائیں تو انتہائی ناگہانی حالات میں حکومت کی مدت ایک سال تک بڑھائی جا سکتی ہے ، اگر کوئی ایسا مسئلہ ہو جس کا آئینی حل موجود نہ ہو ، تیسری بات یہ ہے کہ ابھی تک جو معاملات چل رہے ہیں اس میں مردم شماری کے تمام انتظامات کے حوالے سے اتھارٹیز کا کہناہے کہ ہم دو سال میں مکمل کر لیں گے۔

تو ہمیں ان کے ارادوں پر کوئی شکوک و شبہات نہیں ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے آرڈیننس پرکابینہ میں بحث نہیں ہوئی، اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوناچاہیے تاکہ ہم مشاورت کرسکیں، شہبازشریف خود نیب کے ملزم ہیں، ان سے مشاورت کامطلب چورسے کہناہے کہ وہ اپنا تفتیشی خود طے کرے ، اگلے چیئرمین نیب کی تعیناتی پرشہبازشریف سے مشاورت نہیں ہوگی، اپوزیشن کوچاہیے تھاشہبازشریف کوتبدیل کرلیتے۔ان کا کہناتھا کہ ہم آرڈیننس لا رہے ہیں جس کے ذریعے یہ طے ہو سکے گا کہ اگر اپوزیشن لیڈر نیب کا ملزم ہے تو چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ عالمی منڈیوں میں تیل وگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکاہے ،گھی مہنگا ہو رہاہے، عالمی منڈی میں پالم آئل کی قیمت ساڑھے پانچ سو ڈالر سے بڑھ کر ساڑھے بارہ سو ڈالر تک جا پہنچی ہے ۔ پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے اور انشاءاللہ آگے چل کر چیزں مستحکم ہونا شرو ع ہو جائیں گی ،ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس وافربجلی موجودہے، لوگ بجلی کااستعمال زیادہ اورگیس کاکم کریں، ہم ایل پی جی باہرسے منگواتے ہیں،ایل پی جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈاورآسٹریلیاسے 60فیصددالیں منگواتے ہیں، مہنگائی جلدکم ہوناشروع ہوجائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close