17000 برطرف سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) اے پی پی کے برطرف ہونیوالے صحافیوں کو حوصلہ اورتسلی دیتے ہوئے سیکرٹری پریس کلب زاہد چوہدری نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب تمام ملازمین دوبارہ اپنی نوکریوں پربحال ہونگے۔

دو روز سے پریس کلب میں جاری ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے عہدیداران اور پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے برطرف شدہ ملازمین کیلئے تمام صحافی تنظیموں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی، ان کاکہناتھاکہ 17000 برطرف ملازمین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ برطرف شدہ ملازمین کی آواز بنتے ہوئے قمر بھٹی صدر پنجاب یونین آ ف جرنلسٹ، سینئر صحافی راجہ ریاض، سینئر صحافی عامر سہیل سمیت ذولفقار علی میہتو فائنانس سیکریٹری پی ایف یو جی ،سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد چوہدری، سینئر وائس پریزیڈنٹ جاوید فاروقی، نائب صدر لاہور پریس کلب خواجہ نصیر، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی نے کیمپ میں شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے کہاہے سپریم کورٹ کے 17اگست کے فیصلے نے 17000گھرانوں کے چولہے بجھا دیئے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی ان مظلوم اورمجبور ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔اور وہ دکھ اورکرب کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہاکہ اگر ملک کے غریب عوام کو روزگار دیناجرم ہے تو وہ یہ جرم باربارکرینگے۔انہوں نے کہاکہ بحالی کے 12برس کے بعدیوں یک جنبش قلم کسی کودوبارہ نوکری سے برطرف کرنا سمجھ سے بالاتراقدام ہے۔کیمپ میں لاہورپریس کلب کے عہدیداران نے تمام برطرف ملازمین سے اظہاریک جہتی کیا۔اے پی پی کے برطرف ہونیوالے صحافیوں کو حوصلہ اورتسلی دیتے ہوئے سیکرٹری پریس کلب زاہد چوہدری نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب تمام ملازمین دوبارہ اپنی نوکریوں پربحال ہونگے۔فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے خزانچی ذوالفقارعلی مہتو اور نائب صدر میاں جاوید نے اپنے خطاب میں ارباب اختیار کو فوری طورپر متنبہ کیاکہ اتنی بے دردی سے طویل نوکری کرنے والے ملازمین سے نوکری چھین لینا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ان غریب خاندانوں اوربچوں کاخیال کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر بحال کیاجائے۔سیکٹر ایمپائزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماعلی عباس اورخاورسلیم نے اپنے خطاب میں حکومت اورارباب اختیار سے مطالبہ کیاکہ برطرف ہونیوالے ملازمین کو اگرفوری طورپر بحال نہ کیاگیاتو مایوس اورمجبور لوگوں کے سیلاب کو روکناناممکن ہوجائے گا۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ۔ لاہورکے پریس کلب کے صحافی عہدیداروں شمول خواجہ نصیر اور دیگر سینئر صحافیوں نے بھی خطاب کیا ۔ لاہور پریس کلب میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف اداروں کے برطرف ملازمین ان کی فیملز ،بچوں اور سول سوسائٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں