لاہور(آئی این پی)پنجاب میں کم ویکسی نیشن شرح کے حامل اضلاع میں لاک ڈائون لگا دیا گیا،لاک ڈاون کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15اکتوبر تک راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہو گا۔ مارکیٹ اور کاروباری مراکز رات 10بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اتوار کے دن مکمل چھٹی ہو گی،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50فیصد آکوپینسی کے ساتھ انڈور
ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہو گی۔ آئوٹ ڈائننگ کی بھی رات 12تک صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے اجازت ہو گی،انڈور شادیوں کی تقریبات صرف 200ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔ آئوٹ ڈور شادیوں میں صرف 400ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی تمام مزارات پر صرف 30سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی،سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے البتہ انڈور اجتماعات میں صرف200ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہوگی۔ آئوٹ ڈور اجتماعات میں 400ویکسی نیٹڈ افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی، جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں گے، تمام نجی و سرکاری دفاتر 100فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ 70فیصد ویکسی نیٹڈ مسافروں کے ساتھ
ساتوں دن چل سکے گی۔ تفریحی مقامات 50فیصد کپیسٹی کے ساتھ کھل سکیں گے،کنٹرولڈ سیاحت کے لیے صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی۔ تمام تعلیمی ادارے ہفتے کے تین تین دن 50فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں