ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ، مزید 29روپے 10پیسے فی کلو مہنگی

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے ایک مرتبہ پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر ایل پی جی بم گراتے ہوئے فی کلو قیمت میں 29 روپے 10 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر 2021 کیلئے ہوگا ،نئی قیمت 203 روپے 69 پیسے فی کلو

مقرر کردی گئی ہے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 174 روپے 58 پیسے مقرر تھی ،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2403 روپے مقرر کردی گئی ہے جبکہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2060 روپے 15 پیسے مقرر تھی۔قبل ازیں دو روز پہلے حکومت نے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگاتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد ایل پی جی175روپے فی کلو سے بڑھ کر 195روپے فی کلو ہوگئی تھی۔فی کلوگرام گیس کی قیمت میں اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2300 ، کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے ہو گیا تھا۔قیمتوں میں اضافے کے بعدگلگت بلتستان اورپہاڑی علاقوں میں ایل پی

جی کی قیمت 225روپے فی کلو ہو گئی تھی جبکہ گھریلو سلنڈر 2655روپے کا ہوگیا تھا ، کمر شل سلنڈر 10215روپے میں دستیاب تھا۔سدوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تسلسل کوبرقرار رکھا، ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی قیمت 122 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔ ادھر لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 99 روپے 51 پیسے قیمت ہو گئی ہے۔مزید برآں مٹی

کے تیل کی قیمت 7 روپے 2 پیسے بڑھا دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ 15 روز قبل اوگرا کی طرف سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری کے برعکس وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 120روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 90 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

close