لاہور (پی این آئی)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس میں العریبیہ ،رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے آگئے، شوگر ملز کے چپڑاسی، کلرکس ودیگر ملازمین کے نام پر کروڑوں روپے منتقل کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کیس میں رمضان ملز کے چپڑاسی، کلرکس ودیگر ملازمین کے نام 57 مشکوک اکاؤنٹس سامنے آگئے۔ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ ،رقوم کی
تفصیلات اے آر وائی نیوزنےحاصل کرلی ، انکوائری میں العریبیہ ،رمضان شوگر ملز کے منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے آگئے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے کم تنخواہ دار20ملازمین کے اکاؤنٹس میں25 ارب روپے آئے، ٹی بوائے کے اکاؤنٹ میں 3ارب 70 کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے۔دستاویز کے مطابق فرنیچر دکان مالک حاجی نعیم کے اکاؤنٹ میں 2ارب 80 کروڑ روپے وصول ہوئے، حاجی نعیم شہبازشریف فیملی کا فرنٹ مین مشتاق چینی کا قریبی دوست ہے جبکہ مشتاق چینی کے ڈرائیور وارث کے اکاؤنٹ میں ڈھائی ارب روپے آئے۔حاصل کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملزکے چپڑاسی اسلم کے اکاؤنٹ میں 1ارب 75کروڑروپے ، کلرک کے اکاؤنٹ میں 1ارب 67کروڑ روپے اور کلرک غلام شبر کے نام پر 1ارب 57 کروڑ روپے آئے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ گنا فراہم کرنیوالے چھوٹے کاشتکارکےاکاونٹ میں ایک ارب 55کروڑ ، رمضان شوگر ملز کلرک خضر حیات کے نام پر اکاونٹ میں 1ارب 42کروڑ ، رمضان شوگر ملز ملازم قیصر عباس کے اکاؤنٹ میں 1ارب 37کروڑ اور رمضان شوگر ملزکے 2015 میں فوت کیشیئرکےاکاونٹ میں 1ارب 28کروڑ آئے۔دستاویز میں کہنا ہے کہ مشتاق چینی کی جعلی کمپنی اکبر ٹریڈرز کے اکاؤنٹ سے 1ارب 25کروڑ روپے اور رمضان شوگر ملزکلرک اقرار حسین کے اکاؤنٹ میں 1ارب 18کروڑ روپے منتقل کئے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں