مسلم لیگ ن میں شمولیت،حکومتی وزیر نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کے حوالے سے خاموشی توڑ‌ دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کی سختی سےتردید کرتے ہوئے ایسی اطلاعات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ایسی جھوٹی خبریں پہلے میرے راستےکی رکاوٹ بنیں نہ آئندہ بنیں گی، پی ٹی آئی سےاختلافات کی اطلاعات شرپسند ذہنوں کی اختراع ہے‘۔غلام سرور خان

نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی قیادت، پارٹی منشور پر میرااعتماد غیر متزلزل ہے، سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر اپنے قائد کے ہمراہ مصروف عمل رہا اور آئندہ بھی رہوں گا‘۔

close