اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نا اہل شریف کرپشن کا استعارہ ہیں،شہباز شریف ایف آئی اے کو 25ارب روپے منی لانڈرنگ کا جواب نہیں دے سکے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نااہل شریف اور درباریوں کی باجماعت پریس کانفرنس جھوٹ کا ملغوبہ ہے،نااہل شریف کرپشن کا استعارہ ہیں،انکا نام کرپشن کی ڈکشنری میں سنہرے حروف میں درج ہو گا،شہباز شریف ایف آئی اے کو 25 ارب روپے منی لانڈرنگ کا جواب نہیں دے سکے،منی لانڈرنگ میں شوگر ملز ہی کے 20 ملازمین کے بینک اکاونٹس استعمال کیے گئے، شہباز شریف کے 2003ءمیں ظاہر شدہ کل اثاثے ایک کروڑ 80لاکھ تھے، وزارتِ اعلیٰ کے 10برسوں میں ٹی ٹیز کی برکتوں سے یہ اثاثے 8ارب سے زائد ہوئے، شہباز شریف کے اثاثے 70گنا، حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 3ہزار گنا اضافہ کالے دھن سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے چمپئن سلمان شہباز کے اثاثے 8ہزار گنا بڑھے، 32کمپنیاں کے مالک سلمان شہباز کی پارسائی کی کہانیاں شوباز شریف قوم کو نہ سنائیں، 5مرلے کے گھر میں رہنے والے شہباز فیملی کا ملازم ملک مقصود کے بینک اکاونٹ میں سات ارب روپے کہاں سے آئے؟ کبھی کراچی نہ جانےوالےمحبوب پھیری والا، منظور پاپڑ فروش نے شہباز خاندان کو دبئی، لندن سے ٹی ٹیاں کیسے بھجوائیں؟۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ دبئی کی چارکمپنیاں شہباز خاندان کی خواتین کے اکاو?نٹوں میں کیوں پیسے بھجواتی رہیں؟ کل تک تو آپ کہتے رہے کہ میرے بچے کیسے ارب پتی ہوئے مجھے نہیں پتا، آج مفرور بیٹے کے اکاونٹ بحال ہونے پر آپ کے بھنگڑے نہیں ختم ہو رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں