اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہبازشریف کی پریس کانفرنس کے جواب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے آج ایک طویل پریس کانفرنس کی ،لگتاتھاپریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیں گے لیکن انہوں نے پریس کانفرنس میں مسلسل جھوٹ بولا۔
العربیہ، رمضان شوگرملزکومنی لانڈرنگ نیٹ ورک چلارہاتھا، العربیہ،رمضان شوگرملزکے57اکاونٹس میں مختلف لوگوں نے پیسے جمع کرائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ العربیہ ملز کے چپڑاسی ملک مقصودکے اکاونٹ میں پیسے آئے، محمدوارث کے اکاونٹ میں 2.5ارب روپے منتقل کیے گئے، محمد وارث مشتاق چینی والے کا ڈرائیور ہے، چپڑاسی محمداسلم کے اکاونٹ میں بھی پیسے آئے، رمضان شوگرملزکے کلرک غلام شبیرکے اکاونٹ میں 1.57ارب روپے آئے، قیصرعباس کے اکاونٹ میں 1.37 ارب روپے آئے، گلزارخان کی ڈیتھ ہوگئی ہے اس کے اکاونٹ میں 1.28ارب روپے آئے ، سلمان شہباز،حمزہ،نصرت شہبازکے اکاونٹس میں پیسے منتقل ہوئے۔فوادچوہدری کا کہناتھا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ شہبازشریف ٹی ٹیزکاجواب دیں گے، ڈی جی نیب سلیم شہزادایک کورس کیلئے برطانیہ گئے ، برطانوی حکومت کی درخواست پر ڈی جی نیب سلیم شہزادبرطانیہ گئے، سلیم شہزادکےساتھ دیگرممالک کے لوگ بھی برطانیہ گئے تھے، شہباز شریف نے کہاسلمان شہبازبری ہوگئے تووہ بھی ہوجائیں گے، شہبازشریف سے ٹی ٹیزکاپوچھاجائے توکہتے ہیں سلمان شہباز سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ چندروزپہلے جعلی خبرچلائی گئی، جعلی خبرچلانےوالوں کے چہرے سب جانتے ہیں، جعلی خبرپرشہزاد اکبرکیس دائرکررہے ہیں،این سی اے نے اپنے طورپرکیس کی تحقیقات کیں ، پاکستان میں شہبازشریف کیخلاف 2 کیسزچل رہے ہیں، شہبازشریف کیس میں 6ماہ تک عدالت میں جج ہی نہیں تھا، شہبازشریف کیخلاف مقدمہ روزانہ کی بنیادپرنہیں چل رہا۔ان کا کہناتھا کہ ہمارامطالبہ ہے شہبازشریف کیس کوروزانہ کی بنیادپرسناجائے، مریم نوازکیس میں کبھی وکیل کی کمرمیں دردہوجاتاہے، نوازشریف کوملک سے بھگانے کیلئے ڈرامہ رچایاگیا،نوازشریف اورسلمان شہبازکوپاکستان واپس آناچاہیے، مسلم لیگ (ن)پرجب مشکل وقت آیانوازشریف بھاگ گئے، مریم نوازاس لیے پاکستان میں ہیں کیونکہ حکومت انہیں اجازت نہیں دے رہی، اگراجازت مل جائے تویہ اپنے جوتے چھوڑکربھاگ جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں