کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر شرجیل میمن کی نیب کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن کے خلاف 2 ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں اوران کے خلاف 2 انکوائریز اور 2 انوسٹی گیشن بھی جاری ہیں۔ شرجیل میمن کے
وکیل نے کہا کہ لگتا ہے کہ نیب شرجیل میمن کے خلاف مزید خفیہ انکوائریاں بھی کررہا ہے۔ عدالت نے نیب پراسیکوٹر کو ہدایت کی کہ آپ عدالت میں نئی رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے شرجیل میمن کی درخواست کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ دو ماہ قبل سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکرتے ہوئیان کو 30دن کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔پیپلزپارٹی کے رہنما کو عدالت نے 10 لاکھ روپے زرِضمانت جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں