سینیٹر فیصل جاوید کا تقریب سے خطاب ،الیکشن کمیشن ار سیاسی جماعتیں سب مل کر انتخابی نظام ٹھیک کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہمیں اپنے مخالف فریق کا موقف بھی سننا چاہیے، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں سب مل کر انتخابی نظام ٹھیک کریں، اتفاق رائے پیدا کیا جائے، یہ نہ ہو کہ ایک جگہ پھنس کر اڑے رہیں، منگل کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات قائل ہونے کی ہو تو قائل ہوجائیں نہ کہ ایک جگہ پھنس کر اڑے رہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین

کا استعمال نا گزیر ہے، ووٹنگ مشین کا مقصد شفاف الیکشن کرانا ہے، جیتنے والا یہ سمجھے میرٹ پر جیتا اور ہارنے والا اپنی شکست کو باوقار انداز سے تسلیم کرے،سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کی دنیا میں بھی نیوٹرل ایمپائر لائے، وہ اپنی پارٹی کے 20ایم پی ایز کو کرپشن پر فارغ کرچکے، عمران خان نے صاف اور شفاف الیکشن کے لیے 126دن کا دھرنا دیا، جسٹس ناصر الملک کی قیادت میں جوڈیشل کمیشن بنا، جس نے اپنی رپورٹ دی،پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتیں سب مل کر الیکشن کے نظام کو ٹھیک کریں، سب کی رائے کا احترام کیا جائے اور مشاورت میں کوئی ایک بھی باہر نہ ہو، اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں