چئیرمین الیکشن کمیشن پر الزامات، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرافواد چوہدری اور اعظم سواتی کو مہلت دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اور اعظم سواتی کو جواب جمع کروانے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دیدی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق دونوں وزرا کی جانب سے چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران ای سی پی پر مختلف الزامات لگائے گئے تھے جس پر ای سی پی نے دونوں رہنماؤں کو نوٹس جاری کیے تھے۔دونوں وزرا کی جانب سے نوٹس کا جواب دینے کے لیے مہلت مانگی گئی تھی۔ اب ای سی پی کی جانب سے دونوں رہنماوں کو تین ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ اگر تین ہفتوں کے اندر جواب جمع نہ کروایا گیا تو دونوں رہنماؤں کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

close