آصف علی زرداری بتا ئے، کہاں سے آئے یہ جھمکے کس نے دیے یہ جھمکے؟ سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے یہ اربوں کی جائیداد ساری دنیا میں کیسے بنائی آصف علی زرداری کرپشن کے شہنشاہ ہیں ، دنیا میں اگر دو نمبر لوگوں کی ورلڈ الیون بنائی جائے تو یہ ساری ٹیم ملے گی اور کچھ(ن)لیگ والے بھی اس کا حصہ ہوں گے، جس نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے ہم اس کے پیچھے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عدالت ہو نیب

ہو یا کوئی بھی فورم ہم ہر فورم پر ان کا پیچھا کریں گے، ہمارا کیس جس کا نمبر بھی 420 ہے ایک مضبوط کیس ہے، ہم عدالت آئندہ تاریخ تک عدالت کے ساتھ نیب میں بھی جائیں گے۔ میں پوچھتا ہوں کہ ایک سینما والے کا لڑکا اتنی جائیدادکا مالک کیسے بنا،صوبہ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن ہے، آصف علی زرداری جس کے وائس چانسلر، بلاول اس کا ٹرسٹی جب کہ مراد علی شاہ اس کرپشن یونیورسٹی کے منیجر ہیں مین ہٹن کا اپارٹمنٹ آصف علی زرداری نے کہاں سے خریدا انہیں بتانا ہوگا، آصف علی زرداری بتا ئے کہاں سے آئے یہ جھمکے کس نے دیے یہ جھمکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close