وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب عالمی صورتحال پر فصیح و بلیغ تبصرہ ہے:عثمان بزدار

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر اپنی مدبرانہ لیڈرشپ کو تسلیم کرالیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب عالمی صورتحال پر فصیح و بلیغ تبصرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں خطے کی صورتحال کے بارے میں صائب تجزیہ پیش کیا۔ عالمی برادری اسلامو فوبیا کے تدارک کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر فوری عملدرآمد

یقینی بنائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مودی اور بھارتی انتہا پسندی کو بے نقاب کر دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں افغانستان کے حوالے سے ممکنہ انسانی بحران کی بروقت نشاندہی کی ۔ وزیر اعظم عمران خان عالمی سطح پر مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔ ماحولیاتی آلودگی اور دیگرعالمی مسائل کے حل کے لئے عمران خان کی کاوشوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں عمران خان کے ویژن کے مطابق شجر کاری سے نہ صرف آلودگی کا خاتمہ ہو گا بلکہ جنگلی حیات بھی محفوظ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close