وفاقی حکومت خود کوئی منصوبہ بنا نہیں سکتی بلکہ وہ پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر تختی لگا رہی ہے،محمد زبیر

کراچی(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدمیاں نوزشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان سابق گورنر سندھ محمد زبیرکا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت خود کوئی منصوبہ بنا نہیں سکتی بلکہ وہ پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر تختی لگا رہی ہے،گرین لائن پروجیکٹ ہمارا منصوبہ ہے،پی ٹی آئی والوں کو شرم نہیں اتی تین سالوں میں 40 بسیں لانے والے کام کی بجائے صرف واویلا کررہے ہیں ن لیگ نے گرین لائن

لیاری ایکسپریس وے کے فور ایل این جی ٹرمینل سمیٹ تمام بڑے پراجیکٹ دیئے ہیں توشہ خانہ سے گھر چلانے والا عمران خان ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیراعظم ہے۔مسلم لیگ ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زیبرنے کہا کہ کراچی میں روز لاشیں ملتی تھیں، یہ نون لیگ کا ہی کام ہے کہ کراچی میں امن قائم ہوا اور یہاں ہم نے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے،کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کیے، ہم کراچی گرین لائن بس پر 80 فیصد کام مکمل کرچکے تھے،وفاقی حکومت نے 3 سال میں صرف 40 بسیں منگوائی ہیں، وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے، کے سی آر سی پیک میں شامل

تھا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کے شروع کردہ منصوبوں سے کیوں کراچی کی عوام کر محروم رکھا گیا عوام سوال کرے شرم نہیں اتی تین سالوں میں چالیس بسیں لائیں توشہ خانہ سے گھر چلانے والا عمران خان ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیراعظم ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کیے،کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کے علاوہ بھی حصہ دیا، پورٹ قاسم میں بجلی کے 2منصوبے ن لیگ نے مکمل کیے،ملک میں 2 ایل این جی ٹرمینلز کام کررہے ہیں، ایل این جی کے 2 ٹرمینلز ہم نے لگائے، ہمیں زبردستی ہٹایا نہ جاتا تو کراچی کیلئے بہت زیادہ بسیں آتیں، حکومت نوازشریف کا شکریہ ادا کرے جنہوں نے یہ منصوبہ شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ سال ہو گیا عمران خان نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا تھاتاحال ان گیارہ سوارب کا کچھ پتہ نہیں ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ کے سی آر سی پیک میں شامل تھا، عمران خان کے سی آر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے آرہے ہیں جبکہ شیخ رشید اس منصوبے کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علی زیدی کو 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا پتہ نہیں ہوگا کہ کتنے صفر ہیں۔ اس وقت بورڈ آف انویسٹرز کا کوئی چیئرمین نہیں ہے حکومت کے 350بلین ڈالر کے اعلان کردہ پراجیکٹ کہاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close