سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان کے ساتھ ترجیحی معاہدے جاری رکھیں گے، مشیر تجارت

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان انفرادی طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کے ساتھ تجارتی معاہدے جاری رکھے گا، توقع ہے کہ تین خلیجی ممالک کے ساتھ اگلے 6سے 12مہینوں میں ترجیحی تجارتی معاہدوں کے لیے مذاکرات ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی)کے ساتھ ایک اتحاد کے طور معاہدوں کے بجائے

انفرادی طور پر معاہدے کہیں بہتر ہیں،مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں محدود مصنوعات شامل ہوں گی اور مکمل طور پر ایک فری ٹریڈ معاہدہ نہیں ہوگا، تاہم اگر معاہدہ ہوگیا تو وقت کے ساتھ ساتھ اس کو وسیع کیا جاسکتا ہے۔

close