شہباز شریف کا 2023کے انتخابات میں جیت کا دعوی دیوانے کا خواب ہے، فیاض چوہان

راولپنڈی(آئی این پی)پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایک سے زیادہ امیدوار ہونے سے ن لیگ جیتی، شہباز شریف کا 2023کے انتخابات میں جیت کا دعوی دیوانے کا خواب ہے، تفصیلات کے مطابق اتوار کو شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ ہر الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا، جیتنے والے الیکشن

کو شفاف، ہارنے پر دھاندلی زدہ کہنا نون لیگ کا وتیرہ ہے،فیاض چوہان نے کہا کہ تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن کر تنگ آچکے ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں اقتدار میں ہوتے تو لاکھوں گھر بن چکے ہوتے، آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کے چند ہزار گھر تو شہباز شریف ڈھنگ سے بنا نہیں سکے،فیاض چوہان نے کہا کہ شہباز شریف دور کا ہر میگا منصوبہ انہی کے دور میں آڈٹ میں ایکسپوز ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں